دفتر خارجہ میں اہم تقرریوں کے لیے افسروں کے انٹرویو مکمل
دفتر خارجہ میں اہم تقرریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی مشاورت مکمل کرلی گئی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قانونی شعبے میں اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی نے امیدواروں کا جائزہ لیا، سلیکشن کمیٹی میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قانون و دیگر سینئر افسران شامل تھے۔
اسی طرح دفتر خارجہ وزارتِ خارجہ کے قانونی شعبے میں تقرریوں کے لیے میرٹ پر انٹرویوز کیے گئے اور اہم تقرریوں کے لیے اعلیٰ سطح مشاورت مکمل کر لی گئی۔