گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ،حکومتی رکن فضل رحیم کی اپوزیشن رہنما نوازخان کو چپل مارنیکی کوشش

0 102

گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم نواز خان محفوظ رہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل پر بحث اور حکومتی اتحادی رکن امجد حسین کی تقریر کے دوران نواز خان کے اعتراض پر جھگڑا ہوا تھا۔

اس دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم چپل نواز خان کو نہیں لگی۔

اراکین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرکے معاملہ سنبھالا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.