پختونخوا: گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداد دی جائیگی، لائف انشورنس اسکیم منظور

0 113

خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی حکومت نے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانےکی منظوری دی ہے جس پر سالانہ 4.5 ارب روپےلاگت آئے گی۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گھرکے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائےگی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ 60 سال سےکم عمر گھرکے سربراہ کےلواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیےجائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.