10 مئی کو قوم نے اتحاد سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا: وزیراعظم

0 110

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد و اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا، وہ وقت دور نہیں جب محسن نقوی ایسے منصوبے ایک دن میں مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحا دو اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.