ایشین ٹائیگر کا خواب کسی اور کا تھا لیکن ایشین ٹائیگر ہم ہیں: شرجیل میمن

0 7

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایشین ٹائیگر کا خواب کسی اور کا تھا لیکن ایشین ٹائیگر ہم ہیں، بھارتی اپنی شکلیں چھپا کر گھوم رہے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو گرین انرجی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل الیکٹرک ہوں، سستا سفر ہوگا، ماحول بہتر ہوگا اور آلودگی سے بچیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں 50 مقامات پر الیکٹرک چارجنگ سٹیشن بنائے گی، الیکٹرک وہیکل کمپنیاں کراچی میں پلانٹ لگانے آرہی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں الیکٹرک گاڑیاں بنیں گی، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہوگی، ملک میں روزگار آئے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.