حیدرآباد میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، 50 لاکھ میں فروخت

0 102

عید قرباں سے قبل حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہیں جس کا سودا 50 لاکھ روپے میں طے پاگیا ہے۔

حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 40 من وزنی قربانی کے جانور جے ایف 17 تھنڈر کے خوب چرچے ہیں، مویشی کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت لگائی تو سودا بھی 50 لاکھ روپے میں طے ہوگیا۔

جے ایف 17 تھنڈر کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجالیا اور بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی۔ یہ ہی نہیں، مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کی۔

خوبصورت اور بھرکم قربانی کے جانور کو دیکھنے کے لیے شہری دور دور سے آرہے ہیں اور سیلفیاں بناکر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے، اگر اسی جذبے سے قربانی کی جائے تو یقیناً وہ بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت پاتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.