بھارت میں مسلمان سابق رکن پارلیمنٹ درخت چرانے کے الزام میں گرفتار

0 115

اترپردیش کے شہر مظفرنگرسے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا کو پڑوسی کی زمین سے درخت چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان پر پڑوسی کی زمین پر قبضے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

قادر رانا پر پڑوسی انیتا گپتا کی زمین پر موجود چنار اور یوکلپٹس کے 50 سے زائد درختوں کو کاٹنے اور چوری کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

قادر رانا پر اپنی فیکٹری سے آلودہ پانی کھیتوں میں چھوڑنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،مظفرنگر میں گزشتہ ماہ سے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو گھر خالی کرنے کے لیے دھمکی آمیز پوسٹر لگائے ہیں اور گھروں کو چھوڑ کر نہ جانے کی صورت میں جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

ہندوانتہاپسندوں کی حمایتی پولیس مسلمانوں پر مظالم اور دھمکیوں پر ایکشن لینے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.