وزیراعظم نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کر دیا

0 113

وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے، بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہو گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ملاقات کی تھی جس میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی، ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔

اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لئے کونسل بنائی گئی، ہم ایک ایسی کونسل کیلئے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔

ملاقات کے دوران سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کرپٹو کونسل کی حالیہ کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.