بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں

0 117

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کارکنوں نے ملاقات کیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو نے لشکر خان چانڈیو کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسی طرح بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ امور توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.