نجی فیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا، فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے مزدورہ زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، حادثے میں 3 مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 کو فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ 4 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا جہاں مزید ایک اور مزدور دم توڑ گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین ، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس ،30 سالہ علی حیدر ولد محمد یوسف کے ناموں سے ہوئی۔