پشاور: فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4 ارب سے متجاوز

0 52

خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4 ارب سے تجاوز کر گیا۔

رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو سبسڈی کی مد میں 4 ارب 20 کروڑ روپے دئیے جائیں گے، گزشتہ مالی سال کے دوران بی آر ٹی کا خسارہ 6 ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔

محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں فی سٹاپ 5 روپے اضافے سے خسارے میں 2 ارب روپے کی کمی آئی ہے جبکہ بی آر ٹی کیلئے اگلے مالی سال کے دوران مزید 50 بسیں چین سے خریدی جائیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.