دل بڑا کر کے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ دیتا ہوں: کامران ٹیسوری

0 113

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوازشریف نے عالمی پریشر نہیں لیا اور ایٹمی دھماکے کئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل بڑا کر کے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ دیتا ہوں، ہم 28 مئی کا دن ایسے ہی مناتے رہیں گے، پاکستان خود کو معاشی طور پر بھی مضبوط کرے گا، مایوسی کے بادل چھٹ چکے، سب نے مل کر اب اپنا کام کرنا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کو جینے کا نیا جذبہ دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.