پاکستان کا پانی بند کرنا دور بھارت اپنی ہزیمت کو سنبھال نہیں پا رہا: حنیف عباسی

0 115

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جنگ میں بھارت کے ایک ہزار فوجی مارے، 6 طیارے گرائے۔

 

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں یوم تکبیر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا، بھارت کا دفاعی نظام ایس 400 تباہ کردیا، فتنہ الخوارج کو بلوں سے نکال کر ماریں گے، پاکستان کا پانی بند کرنا دور بھارت اپنی ہزیمت کو سنبھال نہیں پا رہا۔

 

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بزدل دشمن دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.