توہین عدالت: وزارت داخلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایف آئی اے ملازمین کی ترقیوں کیلئے راضی

0 100

ایف آئی اے ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کیس میں وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے ملازمین کی ترقیوں کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایف آئی اے ملازمین کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت نے آرڈر جاری کیا تھا، اس پر کیا عمل درآمد ہوا؟

نمائندہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ ہمیں ملازمین کو ترقی دینے پر کوئی اعتراض نہیں، انٹرا کورٹ اپیل زیر التواء ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زیرالتواء انٹراکورٹ اپیل کا ہمارے آرڈر پر کوئی اثر نہیں ہے۔

بعدازاں عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے ایف آئی اے کے کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تک کے ملازمین کی ترقی کا حکم دے رکھا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.