اقوام متحدہ کے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش

0 13

اقوام متحدہ کے امن مشن کے 57 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

نیویارک میں یہ تقریب اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 فوجی، پولیس اور سول امن اہلکاروں کو بعد از وفات خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ان اہلکاروں نے گزشتہ سال دنیا بھر کے امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

بعد از وفات دیا جانے والا "ڈاگ ہیمرشولد میڈل” سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان کو دیا گیا۔ ان اہلکاروں نے یو این انٹرِم سکیورٹی فورس برائے ابیی (UNISFA) کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب کی صدارت کی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.