پاک فوج بھارتی فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کررہی: صدر مملکت

0 104

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خيبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 4 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کررہی ہیں، صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.