پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے: گورنر سندھ

0 104

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار نے 10مئی کو ملک کی سمت کا تعین کیا، دشمن نے میلی آنکھ اُٹھائی تو پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، مودی کو کہا تھا ہم امن پسند لوگ ہیں، جنگ نہیں چاہتے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اگلا معرکہ حق کشمیر پرہوگا، کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، ہم نے اپنے اندر احساس پیدا کرنا ہے، ہمیں پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم پاکستانی غیرت مند قوم ہیں، کراچی والے اپنے خون کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کریں گے، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، 50ہزار بچے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.