بھارتی جارحیت کیخلاف بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا

0 107

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنے کے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، یو این جنرل کے صدر سے ملے گا اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔

وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا۔پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرے گا، واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.