مانتا ہوں ن لیگ کا ساتھ دینے پر ہمیں ووٹ نہیں پڑا‘ ندیم چن

0 102

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا‘لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا‘اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنالیتے‘الیکشن شفاف نہیں ہوااور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔

اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے ‘یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے‘ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کردیا کرے۔پیرکو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.