بنوں : اے این پی رہنما شیر ولی باغی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق 

0 134

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیر ولی باغی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.