سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی، جنہیں ڈاکٹروں نے ذہنی سکون اور آرام کا مشورہ دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
بعدازاں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری آگئی اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا، خواجہ سعد رفیق کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں۔
پروفیسر بلال محی الدین نے بتایا کہ سعد رفیق کو فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا، ڈاکٹروں نے خواجہ سعد رفیق کو ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی ہے۔