مردان، گھر میں سلنڈر دھماکے سے مکان منہدم، 6 افراد جاں بحق

0 5

مردان کی ارم کالونی میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکے سے مکان مہندم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔ ارم کالونی میں گھر کے اندر مبینہ دھماکے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔دھماکے کے باعث سے 2 منزلہ گھر کی چھت منہدم ہوگئی جب کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے تلے دبے خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد کو نکال لیا۔

ملبے تلے نکالے گئے افراد میں 6 جانبر نہ ہوسکے جب کہ 2 بچیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسٹنٹ کمشنر جنید خالد موقع پر موجود تھے اور انہوں نے تمام آپریشن کی نگرانی کی۔جاں بحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ دختر فواد اور 5 سالہ دعا دختر جواد شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو نکال کر ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.