امریکی صدر یو ایف سی فائٹ دیکھنے نیو جرسی کے پروڈینشیل سینٹر پہنچ گئے

0 6

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپین شپ (یو ایف سی ) بینٹم ویٹ مقابلہ دیکھنے نیو جرسی کے پروڈینشیل سینٹر پہنچ گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریسلنگ اور فائٹنگ مقابلوں کے شوقین جانے جاتے ہیں، اپنی نوجوانی میں ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای ) میں اکثر نظر آتے تھے اور صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد بھی ان کا یہ شوق برقرار ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپین شپ (یو ایف سی ) بینٹم ویٹ مقابلہ دیکھنے نیو جرسی کے پروڈینشیل سینٹر پہنچ گئے، صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ یوایس سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرینا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، یو ایف سی کے صدر ڈانا وائٹ نے گرم جوشی سے امریکی صدر کو خوش آمدید کہا۔

ارینا میں موجود شائقین ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر اپنے صدر کا استقبال کیا جب کہ ٹرمپ نے اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔صدر ٹرمپ نے یو ایف سی 316 بینٹم ویٹ فائٹ کا دوبارہ ہونے والا ٹائٹل میچ دیکھا، وہ سابق ہیوی ویٹ باکسنگ مائیک ٹائیسن یو ایف سی کمنٹیٹرز اور اپنے صاحبزادے ایرک ٹرمپ اور صاحبزادی آئیوانکا ٹرمپ کے ساتھ پہلی صف میں بیٹھے۔دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد شاید یہ پہلا موقع ہو جب امریکی بزنس ٹائیکون ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ موجود نہیں تھے جس کی وجہ ان کے درمیان حالیہ اختلافات ہیں۔

مقابلہ شروع ہونے سے قبل امریکی سپر اسٹار یوایف سی فائٹر شان اومیلی نے کیج سے باہر آکر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ ملایا۔یہ باؤٹ جارجیا کے ریسلر میرب ڈیوالی شیولی اور امریکی اسٹرائیکر شان اومیلی کے درمیان تھا، جیارجین فائٹر اب تک مسلسل 11ویں فائٹ جیت چکے ہیں جب کہ شان اومیلی گزشتہ سال ستمبر میں جارجین فائٹرمیرب ڈیوالی شیولی کے ہاتھوں اپنے کریئرکی دوسری فائٹ ہارے تھے۔ایک گھنٹے کے دورے میں صدر ٹرمپ کی سیکوریٹی پر تقربیاً 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.