وفاقی بجٹ 26-2025 کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی

0 8

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ ایاز صادق کی جانب سے منظور کیے گئے شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جب کہ 13 جون کو اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا جب کہ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 26-2025 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی اور 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جب کہ 23 جون کو اسمبلی میں26-2025 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی قسم کی تبدیلی سپیکر کے اجازت سے ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا، وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، زرعی اور خدمات شعبوں کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے، رواں مالی سال صنعتی ترقی مقررہ حکومتی ہدف سے زیادہ رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.