بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے خطے کو خطرات لاحق ہیں،آصف زرداری

0 7

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی اور پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کیلئے كام کرنا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی، پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔صدر مملکت نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.