امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے، گاڑیاں نذر آتش

0 7

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا۔دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈز کو امن و امان یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔واضح رہے لاس اینجلس شہر میں غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کی وجہ سے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور احتجاج کرنیوالوں کی امیگریشن حکام اور پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.