اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر خوبصورت لائٹس لگائی جائیں،چیئر مین سی ڈی اے

0 100

چیئرمین سی ڈی اےو چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجنئیرنگ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ خصوصاً سیکٹر E-12، سیکٹر C-14، سیکٹر C-15, سیکٹر C-16، سیکٹر I-12، شاہین چوک اور کشمیر چوک، ری ماڈلنگ آف فیض آباد انٹرچینج ، سی ڈی اے نرسری کو ʼگارڈینا حبʼ میں تبدیل کرنے، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ ، پولیس اکیڈمی کی تعمیر، پاک سیکریٹریٹ کے ملازمین کیلئے پارکنگ ایریا کی تعمیر کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.