ایران کیخلاف اسرائیل کا گھناؤنا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلانےکے مترادف ہے، اسحاق ڈار

0 118

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف اسرائیل کا یہ گھناؤنا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینےکے مترادف ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پراسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی حملے ناقابل جواز اورقابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیرکو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطےکے امن اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ گھناونا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینےکے مترادف ہے، پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.