آج سے16 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

0 17

محکمہ موسمیات نے16جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق آج شام سےپنجاب کےبیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، لاہور، نارووال،سرگودھا،جھنگ،میانوالی،سیالکوٹ اور فیصل آبادمیں بارش ہوگی،پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،مری، گلیات، ،اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،گوجرانوالہ،میانوالی،حافظ آباد میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے،راولپنڈی،سیالکوٹ،نارووال اور گجرات میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے، باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی،کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کوہاٹ،بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیاہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے سلسلےسےگرمی اورہیٹ ویوکی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.