کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

0 13

کراچی کے علاقے لانڈھی، قائد آباد اور ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی میں حالیہ عرصے کے دوران اب تک زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے، اب سے کچھ دیر قبل بھی زلزلے کے لانڈھی اور ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مکین خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کا ورد کرکے کھلے مقامات کا رخ کرلیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے، کراچی میں اب تک آنے والوں زلزلے کے جھٹکوں کی تعداد 37 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 8 جون 2025 کو بھی کراچی کے مشرقی علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔8 جون کے جھٹکے چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں محسوس کیے گئے تھے، جس سے شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بج کر 54 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.