شہر قائد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

0 8

شہر قائد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی، مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں بھی 3.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 34 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.