خیبر پختونخوا میں ترقی کا نیا دور، بجٹ میں 2159 منصوبے شامل

0 7

خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کر دیئے۔محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ سال مجموعی طور پر 2159 ترقیاتی منصوبے تجویز کیے گئے ہیں جن میں سے 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے مختص کیے گئے ہیں، روڈ سیکٹر میں 221 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جو کہ تمام شعبہ جات میں سب سے زیادہ ہیں۔

محکمہ صحت کے لیے 93، آب رسانی کے لیے 69 جبکہ میونسپل سروسز ڈیلیوری میں 60 نئے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، اسی طرح تعلیم اور جنگلات کے شعبوں میں 29، زراعت میں 18 اور صنعت میں 22 نئے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

تمام نئے ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 88 ارب 13 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جاری اور نئے منصوبوں کو ملا کر یہ تعداد 1349 جاری اور 810 نئے منصوبوں پر مشتمل ہے۔صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان منصوبوں سے نہ صرف انفراسٹرکچر بہتر ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.