موساد کے متعدد جاسوس گرفتار، ایران کے پولیس کمانڈر کا اعلان

0 103

ایران کے محکمہ پولیس کے کمانڈر جنرل احمدرضا رادان نے بتایا ہے کہ اس جنگ میں فطری بات ہے کہ جاسوس عناصر بڑھ چڑھ کر اپنی غیرقانونی سرگرمیاں انجام دیں لیکن عوام کی مدد سے ان جاسوسوں اور غداروں کو مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ایران: جنرل احمدرضا رادان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی شرپسندی اور سپاہ اسلام کے سپوتوں کے منہ توڑ جواب کے بعد اس بات کی مکمل توقع تھی کہ ملک کے غدار عناصر کو ایران کے خلاف جاسوسی کے لیے زیادہ استعمال کیا جائے لیکن ایران کے بیدار عوام کی رپورٹوں کی مدد سے اور پولیس اہلکاروں کی مسلسل کارروائیوں کے بعد ان عناصر کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات بھی تہران کے مضافات میں واقع شہر رے میں پولیس اہلکاروں نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور 200 کلوگرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد اور متعدد ڈرون طیارے اور ایف پی وی کے پرزے برآمد کیے جنہیں دہشت گردانہ حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔پولیس کے کمانڈر کے مطابق موساد سے وابستہ ان عناصر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.