ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائےگی، فیصل واوڈا

0 111

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بڑھےگی توجنگ پوری دنیا میں پھیل جائےگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس نیوکلیئر ٹیکنالوجی ہے، نریندرمودی مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے، بھارت کےساتھ سیزفائرہوا ہےلیکن خطرات موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج چوکنا ہے، تحریک انصاف نےامریکا میں ہونےوالےاحتجاج کی مذمت کی ہے، تحریک انصاف کےاس اقدام کوسراہتا ہوں، سپہ سالارنےکسی پارٹی نہیں پاکستان کی جنگ جیتی ہے۔فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ 8سے10گھٹیا مظاہرین سے خود کو دور کرنا اچھی بات ہے،پی ٹی آئی کا تحریک کوموخرکرنا بھی اچھی چیزہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.