پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا

0 100

جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر دھماکا ہوا جس کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.