صیہونی حکومت کا ایران پر جارحیت عالم ِ اسلام پر حملہ کے مترادف ہے، شیخ ناصری
صیہونی حکومت کا ایران پر حملہ عالمِ اسلام پر حملہ کے مترادف ہیں کیونکہ اس وقت اگر کوئی ملک بیت المقدس کی آزادی کیلئے تسلسل سے جنگ لڑ رہا ہے وہ ایران ہے ان خیالات کا اظہار نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے شوریٰ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ صیہونی حکومت کا ایران پر حملہ ایران کی خود مختاری پر حملہ ہے افسوس ان مسلم ممالک کے رویوں پر بھی ہے جو صیہونی طیاروں کو ایران کی سرزمین تک پہنچنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی کے باعث صیہونی حکومت پوری دنیا میں جارحیت کی مرتکب ہو کر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے تمام قوانین کو پامال کر رہی ہے پہلے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا تھا اور اب ایران پر جارحیت کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکہ طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ بھی سمجھنے سے قاصر ہیں اس وقت ایران نے جس انداز میں صیہونی حکومت کو جواب دیا ہے وہ اسی جواب کے سُننے کا اہل تھا۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ جس انداز میں ایران کے اندر جارحیت کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اُس پر بھی امریکہ صیہونی حکومت کو روکنے کی بجائے تہران کو خالی کرنے کی دھمکیاں لگا رہا ہے تو یہاں کونسے عالمی قوانین کی پاسداری کی جا رہی ہے۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ پاکستان نے خوبصورت انداز میں ایران کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اسلام کا حقیقی قلعہ ہے جہاں سے مسلمان ممالک کو اُمید کی کرن نظر آتی ہے۔اگر اس وقت تمام عالم ِ اسلام متحد ہوجائے تو صیہونی قوتوں کو کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
