علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کی دینی , فکری اور سحر انگیز کُتب
نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کی مومنین کیلئےعلمی اور دینی خدمات بے مثال ہیں انہوں نے جس انداز میں اتحاد بین المومنین کیلئے شب و روز ایک کیے رکھا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی علامہ شیخ ہادی حسین ناصری ایک فکری اور تعلیمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے وہ ایک عظیم سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مصنف بھی ہیں اُن کی عمدہ، نفیس اور بہترین کتابیں نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ اور اُمید کی کرن ہیں ۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کی اہم ترین تصانیف میں 100سوال و جواب،سوشل میڈیا،خونِ فقاہت،شیعہ کون ہیں؟، آسان فلسفی باتیں، دعائے عہد،اصلاح۔۔۔تبدیلی نہیں !، اتحاد وقت کی اہم ضرورت اور امام زمانہ ؑ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ شامل ہیں۔انہوں نے اپنی تصانیف میں سوشل ایشوز سے لے کر ہرطرح کے دینی، دنیاوی اور فکری موضوعات کو بہترین اور موثر انداز میں پیش کیا اُن کی تمام تر کُتب دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے اپنی کتابوں میں ہر موضوع کو انتہائی عمیق ،باریک بینی ،مدلل اور خوبصورت انداز میں قرطاس کے حوالے کیا اُن کے قلم سے قرطاس پر اُترنے والی تخلیقات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہ جدید فکری تصانیف کے ذریعے نسل نو کے اذہان کی آبیاری کررہے ہیں اُن کی تحریر کردہ تصانیف ،کتب بینی کرنیوالے قاریوں کے اذہان کی علمی تشنگی کو مٹانے میں مددگار اور بھرپور معاون ثابت ہو رہی ہیں انہوں نے ہر موضوع کو جدید اور خوبصورت انداز میں قلمبند کیا ہے ۔امید ہے اُن کی آنیوالےمزید کُتب، کتاب دوست نوجوانوں اور علمی شخصیات کیلئے بھرپور موثر ثابت ہوں گی۔