ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ ناقابلِ معافی جُرم ہے ، شیخ ناصری
نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جُرم ہے جس کا امریکا مرتکب ہوا ہے امریکی حملہ نے خطہ کو مزید جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے اگرچہ بظاہر امریکا،ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کر چکا ہے لیکن درحقیقت سوائے ایک بیان بازی کہیں بھی امن کا قیام ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ مشرق وسطی میں جبری امن کا قیام کسی بھی صورت ممکن نہیں ۔امریکا نے ایران پر جارحیت کا جو انداز اپنایا وہ کسی بھی صورت کسی بھی ملک کیلئے قابل قبول نہیں ہے ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا ایرانی عوام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا ۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ ایران نے انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری تنصیبات کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جس کے باعث وہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچ گیا ورنہ امریکا نے اپنے طور پر ایران عوام کی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی تھی۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک ایران پر تنقید کرنے کی بجائے ساتھ دینے کا اعلان کریں تاکہ خطہ کی صورتحال میں بہتری آسکے کیونکہ آج صیہونی حکومت کا ٹارگٹ ایران ہے تو کل دوسرے مسلم ممالک ہیں اور صیہونی اپنے ٹارگٹ کو اچیو کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے حوالے سے تماش بین نہیں بننا چاہیے۔
شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا امریکا اور اسرائیل اپنے دونوں مقاصد یعنی جوہری توانائی کے خاتمہ اور رجیم چینج میں بُری طرح ناکام ہو چکے اُن کی تمام تر پلاننگ بُری طرح فلاپ ہو چکی ہے اب وہ فیس سیونگ کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں مگر انشاء اللہ اس مرتبہ وہ فیس سیونگ میں بھی کامیاب نہیں ہونگے۔