فلسطینی قوم کی استقامت، قربانی اور مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،آیت اللہ یعقوبی

0 6

فلسطینی قوم کی استقامت، قربانی اور مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے فلسطین کے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے فلسطین سے آئے ہوئے ایک معزز علمائی وفد کا اپنے دفتر میں پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ "نصر ضرور فلسطینیوں کا مقدر بنے گا، یہ وعدۂ الٰہی ہے جس میں کوئی شک نہیں۔”موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص تمام فلسطینی گروہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک مضبوط صف میں متحد ہو جائیں، کیونکہ دشمن کا اصل ہدف آپس میں نفاق پیدا کر کے اس اتحاد کو توڑنا ہے۔

مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے علماء کو نصیحت کی کہ وہ مزاحمت کے محاذ پر فکری اور دینی رہنمائی کا کردار ادا کرتے رہیں، کیونکہ جہاد صرف بندوق سے نہیں بلکہ فکری و روحانی استقامت سے بھی کیا جاتا ہے۔ مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ القدس کی آزادی ایک دن ضرور نصیب ہوگی۔ یہ صرف ایک سیاسی یا جغرافیائی مسئلہ نہیں، بلکہ ہر ایک مسلمان کیلئے ایک دینی، انسانی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان، اور انصاف پسند لوگ، فلسطینی عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔قرآن مجید میں مظلوموں کی مدد کرنے کا حکم ہے:”وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَترجمہ: "اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان بےبس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر جنگ نہیں کرتے؟” (سورہ النساء۔ 75) یعنی قرآن کریم کی رو سے بھی پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ مظلوموں کا ساتھ دیں ۔

مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اہل غزہ نے صبر کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ سلامتی ہو ان بہادر، باہمت، اور مظلوم لوگوں پر جو ظلم، بمباری، فاقوں، اور خندقوں کے بیچ میں بھی دشمن کے آگے سر جھکانے پر تیار نہیں۔غزہ کا ہر بچہ ایک چراغ کی مانند ہے جو اندھیروں میں روشنی بانٹ رہا ہے، ہر ماں صبر کی علامت ہے، اور ہر نوجوان جہادِ حیات کا علم بردار نظر آتا ہے۔آج بھی غزہ پر بم گرتے ہیں، مگر وہاں کے لوگوں کا حوصلہ نہیں ٹوٹتا۔ ان کے گھر گرائے جاتے ہیں، لیکن ان کا ایمان بلند رہتا ہے۔ انہیں بھوکا مارا جاتا ہے، پانی سے محروم کیا جاتا ہے، لیکن ان کی زبان پر آج بھی خدا کے شُکر کا کلمہ جاری و ساری ہے۔

مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ پوری امت کو یکجہتی اختیار کرتے ہوئے عہد کرنا چاہیے کہ وہ اس موقع پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے اور ملکر اہل فلسطین کیلئے جدوجہد کریں گے۔علماء کے وفد نے بھی آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی کی رہنمائی اور فلسطینی کاز کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملت فلسطین رہبرانہ آوازوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.