صیہونی جارحیت کی شدید مذمت ،ایران اور عراق ایک جسم کی مانند ہیں، آیت اللہ یعقوبی

0 99

مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد یعقوبی کے دفتر کی جانب سے صیہونی جارحیت کی شدید مذمت ،ایران و عراق کو ایک جسم قرار دیدیا۔

نجف اشرف میں موجود مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد یعقوبی دام ظلہ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حالیہ صیہونی جارحیت ( جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو نشانہ بنایا گیاہے) کی بھرپورمذمت کی گئی ہے۔ بیان میں اس حملے کو خطے کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ، اور آزادی و خودمختاری کے اصولوں پر براہ راست حملہ قرار دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ صیہونی حکومت کا انتہائی گھنائونا اور سنگین جُرم ہے جسے کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے اقوام متحدہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے اور اس کے خلاف عملی اقدام اُٹھائے۔

بیان میں کہا گیاکہ عراق اور ایران ایک جسم کی مانند ہیں، ایران کو جو دکھ پہنچے وہ ہمیں بھی رنجیدہ کرتا ہے، اور ایران کی خوشی ہماری خوشی ہے اور ایران کا دکھ ہمارا دکھ ہے، ہمارا دشمن ایک ہے اور ہمارا راستہ بھی ایک ہے۔

مزید یہ کہ دفتر نے ملت ایران، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسلامی جمہوریہ ایران کو محفوظ رکھے، اور دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.