شیخ ناصری نے ایران پر صیہونی جارحیت کوخطہ کے امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا
نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے آج خطبۂ جمعہ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا:مرجعیتِ نجف اشرف، بالخصوص آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)، اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی ریاست کے جارحانہ حملے کو خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ تصور کرتی ہے، اور اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ:”مرجع عالیقدر نے اسلامی نظام، ملتِ ایران، اور بالخصوص قائدِ انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای (دام ظلہ) کی حفاظت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ہے، اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، کیونکہ اُس کے پاس ایک حکیم، بصیر اور ثابت قدم قیادت موجود ہے۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے واضح کیا کہ:”صیہونی ریاست اپنے اس حملے سے پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اسے آخرکار اس حماقت پر پشیمان ہونا پڑے گا۔”