برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

0 113

اسرائیل ایران کشیدگی کے دوران برطانیہ نے ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔سوئٹزرلینڈ نے بھی تہران میں اپناسفارتخانہ عارضی طور پربندکرنےکا اعلان کردیا جب کہ برطانیہ نے بھی ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔

دوسری جانب جرمنی نے اسرائیل سے 64 شہریوں کو نکال لیا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران سے اپنے شہریوں کا انخلا مکمل کر نے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایک ہفتے میں ایران سے سینکڑوں امریکی شہریوں نے انخلا کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سیکڑوں امریکی شہری زمینی راستے استعمال کرتے ہوئے ایران سے روانہ ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.