وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج آپریشن کی ابھی سے تیاری شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو حج آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے، آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ نجی حج کو ریگولرائز کیا جائے، شہباز شریف نے آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔