عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

0 114

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مخالفین آئین، قانون اور انصاف کا جنازہ نکالنے کے باوجود بھی عمران خان کو مائنس کرنے میں ناکام رہے، تحریک انصاف کے بعض کارکنان بھی غیر دانستہ طور پر اس منفی مہم کی زد میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین دل بہلانے کے لئے جو چاہیں کر لیں، مگر حقیقت سے چشم پوشی نہ کریں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عوام عمران خان کو مائنس کرنے کے بجائے پلس کر رہے ہیں، قید میں ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہیں، حکمران عمران خان کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.