پاکستان یونیسکو کے بین الحکومتی سمندری کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 2025 سے 2027 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوا، انتخاب یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس میں ہونے والے 33ویں اجلاس کے دوران ہوا، ترجمان دفتر خارجہ سفیر ممتاز زہرا بلوچ پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انتخاب پاکستان کے سمندری سائنسی تعاون کا عالمی سطح پر اعتراف ہے، کمیشن سمندری سائنس، سونامی وارننگ اور پائیدار سمندری معیشت پر کام کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کا کردار پائیدار ترقی اور عالمی سائنسی کوششوں میں کلیدی رہا ہے، ایگزیکٹو کونسل ہر سال اجلاس میں جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیتی ہے۔