پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کی طرف سے 1954 میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بابا دین محمد انتقال کرگئے۔ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق بابا دین محمد نے 1954 میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا، بابا دین محمد طویل علالت کے باعث 100 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے، بابا دین محمد کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ دین محمد پاکستان کے پہلے ایشین گولڈ میڈلسٹ تھے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔
خضر افضال چودھری نے کہا کہ دین محمد کی سپورٹس میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا ، اللہ تعالیٰ دین محمد کو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے۔