اربوں سالوں سے غیرمتغیر رہنے والی کہکشاں دریافت

0 8

حال ہی میں ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسی قدیم کہکشاں دریافت کی ہے جو اربوں سالوں سے تقریباً غیر متغیر حالت میں موجود ہے۔یہ دریافت کائناتی ارتقا کو سمجھنے میں ایک انقلابی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ دریافت جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے کی گئی، جو کائنات کے ابتدائی دور کی جھلک دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کہکشاں کا نام JADES-GS-z7-LA ہے۔ اسے سائنسی طور پر ایک “relaxed fossil galaxy” بھی کہا گیا ہے۔ یہ کہکشاں تقریباً 13 ارب سال پرانی ہے۔ یہ اس وقت کی ہے جب کائنات کی عمر صرف 70 کروڑ سال تھی۔حیران کن طور پر اس میں ستاروں کی پیدائش کی سرگرمی بہت کم ہے۔ اس کا ساخت، شکل، اور درجہ حرارت وقت کے ساتھ بہت کم بدلے ہیں گویا یہ کہکشاں "منجمد وقت” میں ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ کہکشاں شاید جلد ہی اپنی ارتقائی سرگرمیاں (جیسے ستاروں کی پیدائش) روک چکی تھی۔ اس پر دوسری کہکشاؤں کا تصادم یا اثر بھی نہیں ہوا، جس کی وجہ سے یہ اپنے ابتدائی دور کی حالت میں محفوظ رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.