شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟ محمود اچکزئی

0 7

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف سے مذاکرات کس بات کے ہوں گے، شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت زور زبردستی کے نتیجے میں اقتدار میں آئی، اگر بپھرے عوام باہر نکل آئے تو بہت مشکل ہو جائے گی، اگر ان پارٹیوں میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرتے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اس کم بخت حکومت میں پاکستان ڈوب رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بانسری بجا رہا ہے، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، اس اسمبلی کو نیتن یاہو کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کرنی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو نیتن یاہو کا نام نہیں لےسکتے، ایران پر مذاکرات کے دوران حملہ کیا گیا، امت مسلمہ کو ایران پر حملے پر سخت احتجاج کرنا چاہیے تھا، ایران نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیا، ایران کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے یہ وقت تقسیم کا نہیں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کا گناہ یہ ہے کہ وہ الیکشن جیتا ہے، بانی پی ٹی آئی سے اس کی فیملی کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بجٹ کے دوران پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غلط فیصلوں کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا شکار نہ ہو جائے، پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.