شامی صدر کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

0 100

شام کے صدر احمد الشراع نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ابوظہبی کے قصر الشاطی میں ملاقات کی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات خاص طور پرترقیاتی و اقتصادی شعبوں میں اشتراکِ عمل کو بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی بات چیت کی گئی، مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اوراستحکام کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اماراتی صدر شیخ زاید نے شام اور اس کے عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کیا جو شام کی ترقی اور روشن مستقبل کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔

شام کے صدر نے اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ محمد بن زاید کے شام اور عوام کے حوالے سے مخلصانہ جذبات کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.