شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے، بیرسٹر سیف

0 112

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبے عوامی فلاح کے بجائے کمیشن کیلئے شروع کئے جاتے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 10 کھرب کا سکینڈل تو صرف آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا، باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.